Blog
Books
Search Hadith

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان ان مقامات اور مساجد کا تذکرہ، جہاں جہاں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے سفر کے دوران قیام کیا اور نمازیں ادا کیں

۔ (۴۱۳۳) (وَقَالَ نَافِعٌ) إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی مِنْ وَرَائِ الْعَرْجِ، وَأَنْتَ ذَاہِبٌ عَلٰی رَأْسِ خَمْسَۃِ أَمْیَالٍ مِنَ الْعَرْجِ فِیْ مَسْجِدٍ إِلٰی ہَضْبَۃٍ، عِنْدَ ذَالِکَ الْمَسْجِدِ قَبْرَانِ أَوْ ثَلَاثَۃٌ، عَلَی الْقُبُوْرِ رَضْمٌ مِنْ حِجَارَۃٍ عَلَییَمِیْنِ الطَّرِیْقِ عِنْدَ سَلِمَاتِ الطَّرِیْقِ، بَیْنَ أُوْلٰئِکَ السَّلِمَاتِ کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ یَرُوْحُ مِنَ الْعَرْجِ بَعْدَ أَنْ تَمِیْلَ الشَّمْسُ بِالْہَاجِرَۃِ، فَیُصَلِّی الظُّہْرَ فِی ذَالِکَ الْمَسْجِد۔ (مسند احمد: ۵۵۹۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرج سے آگے نماز پڑھی تھی، اس کی تفصیلیہ ہے کہ جب تم عرج سے پانچ میل چلوتو ٹیلہ والی مسجد آئے گی، اس مسجد کے پاس دو تین قبریں بھی ہیں، ان قبروں پر بڑے بڑے پتھر پڑے ہیں، وہاں راستہ کی دائیں جانب کچھ چٹانیںہیں، سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان چٹانوں کے بیچ میں سے عرج سے سورج ڈھلنے کے بعد روانہ ہوتے تھے، اور اس مسجد کی جگہ پر نمازِ ظہر ادا کرتے تھے۔
Haidth Number: 4133
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۳۳) أخرجہ البخاری: ۴۸۸(انظر: ۵۵۹۸)

Wazahat

Not Available