Blog
Books
Search Hadith

صحابہ کرام کا اس بارے میں اختلاف کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کس جگہ سے تلبیہ پڑھا تھا

۔ (۴۱۵۵) عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَہُ فِیْ الْغَرْزِ، وَاسْتَوَتْ بِہِ نَاقَتُہُ قَائِمَۃً أَہَلَّ مِنْ مَسْجِدِ ذِیْ الْحُلَیْفَۃِ۔ (مسند احمد: ۴۸۴۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکاب میں پائوں رکھتے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی سیدھی کھڑی ہو جاتی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذوالحلیفہ مسجد کے مقام سے تلبیہ کہتے۔
Haidth Number: 4155
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۵۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۱۸۷(انظر: ۴۸۴۲)

Wazahat

فوائد: …آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو بطورِ میقات مقرر کیا اور خود بھی اسی پر عمل کیا، بعد میں اس مقام پر ایک مسجد تعمیر کر دی گئی تھی۔