Blog
Books
Search Hadith

احرام کا ارادہ کرنے والے کا غسل کرنا اور خوشبو لگانا

۔ (۴۱۵۶)عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا أَرَادَ أَنَّ یُحْرِمَ غَسَلَ رَأْسَہُ بِخَطْمِیٍّ وَأُشْنَانٍ وَدَہَنَہُ بِشَیْئٍ مِنْ زَیْتٍ غَیْرِ کَثِیْرٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۹۵)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو خطمی بوٹی اور اُشنان گھاس سے اپنا سر دھوتے اور سر پر کچھ زیتون کا تیل بھی لگاتے تھے۔
Haidth Number: 4156
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۵۶) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد اللہ بن محمد بن عقیل ضعیفیعتبر بہ، ولم یتابع ھنا۔ أخرجہ البزار: ۱۰۸۵، والدارقطنی: ۲/ ۲۲۶، والطبرانی فی ’’الاوسط‘‘: ۱۱۷۲(انظر: ۲۴۴۹۰)

Wazahat

فوائد: …احرام باندھتے وقت غسل کرنا مستحب ہے، جیسا کہ سیدنا زیدبن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم احرام باندھنے کے لیے علیحدہ ہوئے اور غسل کیا۔ (ترمذی: ۸۳۰)