Blog
Books
Search Hadith

حیض اور نفاس والی عورتیں احرام سے پہلے اور اس کے بعد کیا کریں، ان امور کا بیان

۔ (۴۱۶۵) عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّہَا وَلَدَتْ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِیْ بَکْرٍ بِالْبَیْدَائِ فَذَکَرَ ذٰلِکَ أَبُوْ بَکْرٍ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مُرْہَا فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتُہِلَّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۲۴)

۔ سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) بیداء کے مقام پر محمد بن ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جنم دیا، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جب اس بات کا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کیا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کو حکم دو کہ وہ غسل کرکے احرام باندھ لیں۔
Haidth Number: 4165
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۶۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۰۹(انظر: ۲۷۰۸۴)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم وغیرہ کی کئی روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ سیدہ اسمائ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بچہ ذوالحلیفہ کے مقام پر پیدا ہوا تھا اور ایک روایت میں ہے کہ یہ ولادت درخت کے پاس ہوئی تھی، جبکہ یہ تینوں مقامات ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں، درخت ذوالحلیفہ میں تھا اور ذوالحلیفہ کے ساتھ متصل ایک اونچے مقام کا نام بیداء ہے۔ قاضی عیاض نے کہا: ممکن ہے کہ سیدہ اسماء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا لوگوں سے دور ہونے کے لیے بیداء مقام میں چلی گئی ہوں، لیکن چونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذوالحلیفہ میں اترے ہوئے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسی مقام میں رات گزاری تھی، اس لیے سب لوگوں کی منزل کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی منزل کی طرف منسوب کیا گیا۔