Blog
Books
Search Hadith

حج تمتع، حج افراد اور حج قران میں سے کوئی ایک ادا کر لینے کا اختیار دینے کا بیان

۔ (۴۱۷۸) عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِیْ بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی إِذَا کُنَّا بِذِیْ الْحُلَیْفَۃِ، قَالَ: ((مَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ یُّہِلَّ بِالْحَجِّ فَلْیُہِلَّ، وَمَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ یُّہِلَ بِعُمْرَۃٍ فَلْیُہِلَّ۔)) قَالَتْ أَسْمَائٌ: وَکُنْتُ أَنَا وَعَائِشَۃُ وَالْمِقْدَادُ وَالزُّبَیْرُ مِمَّنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۵۰۲)

۔ سیدہ اسما بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں حج کو روانہ ہوئے، جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو آدمی حج کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ حج کا احرام باندھ لے اور تم میں سے جو فرد عمرے کا احرام باندھنا چاہتا ہو وہ عمرے کا احرام باندھ لے۔ سیدہ اسمائ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں، سیدہ عائشہ، سیدنا مقداد اور سیدنا زبیر نے عمرے کا احرام باندھا تھا۔
Haidth Number: 4178
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۷۸) تخریج: اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ من حدیث اسمائ، لجھالۃ عبادۃ بن المھاجر، وابن لھیعۃ سییء الحفظ، وقولہ: ((مَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ یُّہِلَّ بِالْحَجِّ فَلْیُہِلَّ، وَمَنْ أَرَادَ مِنْکُمْ أَنْ یُّہِلَ بِعُمْرَۃٍ فَلْیُہِلَّ۔)) صحیح من حدیث عائشۃ۔ أخرجہ البخاری: ۱۷۹۶،و مسلم: ۱۲۳۷بلفظ: … انہ کان یسمع اسماء کلما مرت بالحجون تقول: لقد نزلنا معہ ھاھنا ونحن یومئذ خفاف الحقائب، قلیل ظھرنا، قلیلۃ ازوادنا، فاعتمرت انا واختی عائشۃ والزبیر، وفلان وفلان، فلما مسحنا البیت احللنا، ثم اھللنا من العشی بالحج۔ (انظر:۲۶۹۶۲)

Wazahat

Not Available