Blog
Books
Search Hadith

… حج افراد کا بیان

۔ (۴۱۸۲) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَ النَّاسَ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنِْ یَبْدَئَ مِنْکُمْ بِعُمْرَۃٍ قَبْلَ الْحَجِّ فَلْیَفْعَلْ وَأَفْرَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْحَجَّ وَلَمْ یَعْتَمِرْ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۲۲)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں کو حکم دیا اور فرمایا: تم میں سے جو آدمی حج سے قبل عمرہ کرنا پسند کرتا ہو وہ عمرہ کر سکتا ہے، خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا، عمرہ نہیں کیا تھا۔
Haidth Number: 4182
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۸۲) تخریج: حدیث صحیح دون قولھا: ولم یعتمر، وھذا اسناد ضعیف، ام علقمۃ روی عنہا راویان، ولم یؤثر توثیقھا عن غیر ابن حبان والعجلی۔ أخرجہ مسلم: ۱۲۱۱ بلفظ: ان رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم افرد الحج۔ (انظر: ۲۴۶۱۵)

Wazahat

فوائد:… یہ تو سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بھی ثابت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج کے ساتھ عمرہ کیا تھا، تو پھر اس حدیث میں اس امر کا کیا مطلب ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج افراد کیا تھا، حافظ ابن حجر نے (فتح الباری: ۳/ ۴۲۹ میں) جمع تطبیق کییہ صورت پیش کی: جس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے حج افراد نقل کیا، اس کی بات کو ابتداء میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کہے ہوئے تلبیہ پر محمول کیا جائے گا، جس نے حج تمتع کی بات کی، اس کی مراد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا صحابہ کو دیا جانے والا حکم ہے اور جس نے حج قران کی بات کی، اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا آخر میں پیش آنے والا عمل بیان کیا۔ بہرحال جو آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حوالے سے حج قران کی بات کرتا ہے، اس کی بات مقبول ہو گی، کیونکہ اس کے پاس زیادہ علم ہے۔