Blog
Books
Search Hadith

حج قران کا بیان

۔ (۴۱۸۷) عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلَالٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفًا قَالَ: قَالَ لِیْ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: إِنِّی أُحَدِّثُکَ حَدِیْثًا عَسَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ أَنْ یَنْفَعَکَ بِہِ، إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ جَمَعَ بَیْنَ حَجٍّ وَعُمْرَۃٍ ثُمَّ لَمْ یَنْہَ عَنْہُ حَتّٰی مَاتَ وَلَمْ یَنْزِلْ قُرْآنٌ فِیْہِیُحَرِّمُہُ، وَإِنَّہُ کَانَ یُسَلَّمُ عَلَیَّ فَلَمَّا اکْتَوَیْتُ أُمْسِکَ عَنِّی، فَلَمَّا تَرَکْتُہُ عَادَ إِلَیَّ۔ (مسند احمد: ۲۰۰۷۱)

۔ مطرف کہتے ہیں:سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے کہا: میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے نفع پہنچائے گا، بات یہ ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج اور عمرہ کو جمع کر کے ادا کیا تھا،پھر نہ تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دنیا سے رخصت ہونے تک اس سے منع فرمایا اور نہ کوئی قرآن مجید کا ایسا حصہ نازل ہوا، جس نے اسے حرام کر دیا ہو۔ نیز میں عمران کہتا ہوں: اللہ کے فرشتے مجھے سلام کہا کرتے تھے، لیکن جب میں نے (بواسیر کے زخم کا علاج کرنے کے لیے اس کو) داغا تو انھوں نے سلام کہنا بند کر دیا، پھر جب میں نے داغنے کا یہ عمل ترک کر دیا تو وہ مجھے دوبارہ سلام کہنے لگ گئے۔
Haidth Number: 4187
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۸۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۲۶(انظر: ۱۹۸۳۳)

Wazahat

فوائد:… زخم کو داغنا جائز ہے، لیکن مکروہ ہے، کیونکہیہ توکل اور ایمان کے اعلی درجے کے منافی ہے، اسی کراہت کی بنا پر فرشتوں نے سلام کا سلسلہ منقطع کر دیا تھا۔