Blog
Books
Search Hadith

حج قران کا بیان

۔ (۴۱۹۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا نَسِیْرُ مَعَ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌فَإِذَا رَجُلٌ یُلَبِّیْ بِہِمَا جَمِیْعًا، فَقَالَ عُثْمَانُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: مَنْ ھٰذَا؟ فَقَالُوْا عَلِیٌّ فَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّیْ نَہَیْتُ عَنْ ہٰذَا؟ قَالَ: بَلٰی، وَلٰکِنْ لَمْ أَکُنْ لِأَدَعَ قَوْلَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِقَوْلِکَ۔ (مسند احمد: ۷۳۳)

۔ (دوسری سند) مروان کہتے ہیں: ہم سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک آدمی حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھا تلبیہ پڑھ رہا تھا، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتلایا کہ یہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، تو انھوں نے کہا: کیا تم جانتے نہیں کہ میں نے اس عمل سے روکا ہوا ہے؟ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جی بالکل جانتا ہوں، لیکن میں تمہارے قول کی بنیاد پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ارشاد کو نہیں چھوڑ سکتا۔
Haidth Number: 4193
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۹۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ہم پہلے یہ گزارش کر چکے ہیں کہ جن خلفاء نے حج کے ساتھ عمرہ کرنے سے منع کیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ یہ چاہتے تھے کہ لوگ حج کے لیے علیحدہ سفر کریں اور عمرے کے لیے علیحدہ، تاکہ وہ زیادہ اجر و ثواب کے مستحق ٹھہریں، جیسا کہ اگلی حدیث سے معلوم ہو رہا ہے، جبکہ ان کو علم تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس موسم میں عمرہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا، سنن نسائی کی ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: جب سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے حج کے ساتھ عمرہ کرنے سے منع کیا تو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌اور ان کے ساتھیوں نے عمرہ کا تلبیہ کہا، لیکن سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے ان کو منع نہ کیا، پھر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے ان سے کہا: کیا تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ تمتع کرتے نہیں سنا تھا؟ انھوں نے کہا: جی کیوں نہیں۔ اگلی حدیث اس معاملے میں زیادہ واضح ہے، جس کے مطابق سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌اپنے اس حکم کو اپنی ذاتی رائے کا نتیجہ سمجھ رہے ہیں، جو چاہے اس کو اپنا لے اور جو چاہے اس کو ترک کر دے۔