Blog
Books
Search Hadith

حج تمتع کا بیان

۔ (۴۲۰۰)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی مَاتَ وَأَبُوْ بَکْرٍ حَتّٰی مَاتَ، وَعُمَرُ حَتّٰی مَاتَ، وَعُثْمَانُ حَتّٰی مَاتَ وَکَانَ أَوَّلَ مَنْ نَہٰی عَنْہَا مُعَاوِیَۃُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَعَجِبْتُ مِنْہُ، وَقَدْ حَدَّثَنِی أَنَّہُ قَصَّرَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِوَسَلَّمَبِمِشْقَصٍ۔ (مسنداحمد: ۲۶۶۴)

۔ سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے، سیدنا ابوبکر نے، سیدنا عمر نے اور سیدنا عثمان نے دنیا سے رخصت ہونے تک تمتع کی اجازت دیئے رکھی۔سب سے پہلے سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سے منع کیا، سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مجھے ان کے حج تمتع سے منع کرنے پر تعجب ہوا، کیونکہ انہوں نے خود مجھے بیان کیا تھا کہ انہوں نے تیر کے چوڑے پھل کے ساتھ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال تراشے تھے۔
Haidth Number: 4200
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۰۰) اسنادہ ضعیف لضعف لیث بن ابی سلیم ۔ أخرجہ الترمذی: ۸۲۲، والنسائی: ۵/ ۱۵۳(انظر:)

Wazahat

فوائد: …یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکنیہ دو باتیں درست ہیں کہ سیدنا معاویہ حج کے مہنیوں میں عمرے سے منع کرتے تھے اور انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کاٹے تھے، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کون سا موقع تھا کہ جس پر سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کاتے تھے، سنن ابو داود کی روایت میں ہے کہ بال کاٹنے کا یہ واقعہ مروہ پر پیش آیا تھا اور اس میں تقصیر کی گئی تھی، جبکہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (۱۰) ذوالحجہ کو منی میں سر منڈوایا تھا۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے عمرۂ جعرانہ کے موقع پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کاٹے تھے، عمرۂ قضا کے موقع پر تو وہ مسلمان ہی نہیں ہوئے تھے، سنن ابو داود کی روایت میں’’لِحَجَّتِہٖ‘‘ کے الفاظ شاذ ہیں۔ اس تفصیل سے پتہ چلا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کے تعجب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ وہ حجۃ الوداع کا موقع ہی نہیں تھا۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے قبل خلفائے راشدین حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے سے منع بھی کرتے تھے، لیکن اس کی گنجائش بھی دیتے تھے، منع کرنے کی وجوہات بیان کی جا چکی ہیں، رہا مسئلہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کا تو ممکن ہے کہ ان کا منع کرنا بھی اسی نوعیت کا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس موضوع سے متعلقہ مرفوع روایات کا علم نہ ہونے اور سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کی رائے کا لحاظ کرنے کی وجہ سے انھوں نے سختی سے منع کر دیا ہو۔