Blog
Books
Search Hadith

حج تمتع کا بیان

۔ (۴۲۰۷) عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ: إِنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَنْہٰی عَنِ الْمُتْعَۃِ وَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَأْمُرُ بِہَا، قَالَ: فَقَالَ لِی: عَلٰییَدِیْ جَرَی الْحَدِیْثُ، تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ عَفَّانُ: وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ، فَلَمَّا وَلِیَ عُمَرُ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّ الْقُرْآنَ ہُوَ الْقُرْآنُ وَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہُوَ الرَّسُوْلُ، وَإِنَّہُمَا کَانَتَا مُتْعَتَانِ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِحْدَاہُمَا مُتْعَۃُ الْحَجِّ وَالْأُخْرٰی مُتْعَۃُ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۳۶۹)

۔ ابو نضرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہاکہ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ حج تمتع سے منع کرتے ہیںاور سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس کا حکم دیتے ہیں، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: حج سے متعلقہ یہ حدیث میرے ہاتھ پر گھومتی ہے، ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور پھر سیدنا ابو بکر کے ساتھ حج تمتع کیا تھا، جب سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ خلیفہ ہوئے تو انہوںنے لوگوں کو خطبہ دیا اور کہا: بیشک قرآن قرآن ہے اور اللہ کے رسول بھی رسول ہیں، بات یہ ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں متعہ کی دو قسمیں رائج تھیں، ایک حج والا متعہ اور دوسرا عورتوں والا۔
Haidth Number: 4207
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۰۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۱۷(انظر: ۳۶۹)

Wazahat

فوائد: …’’بیشک قرآن قرآن ہے اور اللہ کے رسول بھی رسول ہیں۔‘‘اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی کتاب ہر قسم کی تبدیلی سے محفوظ ہے اور واجب الاتباع ہے، اسی طرح رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات سنی جائے گی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حکم پر عمل کیا جائے گا، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بولنے کا دارومدار بھی وحی پر ہے۔سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یہ کہنا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں دو قسم کے متعے جائز اور رائج تھے، اب ان کی ضرورت ختم ہو چکی ہے۔سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حج تمتع کیا تھا، لیکن جب سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌خلیفہ بنے توا نھوں نے کہا: بیشک اللہ تعالی اپنے رسول کے لیے جو چاہتا ہے، حلال کر دیتا ہے اور بیشک قرآن مجید بھی اپنی منازل پر نازل ہوا، {وَأَتِمُّوْا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ} … ’’اور حج اور عمرے کو اللہ تعالی کے لیے پورا کرو۔‘‘ جیسے اللہ تعالی نے تم کو حکم دیا ہے، اور ان عورتوں کے اس نکاح کو ختم کر دو، جس نے کسی عورت کے ساتھ مقررہ مدت تک یہ نکاح کیا تو میں اس کو پتھروں سے رجم کر دوں گا۔ (صحیح مسلم)نکاح متعہ کی مزید وضاحت کتاب النکاح میں آئے گی۔