Blog
Books
Search Hadith

حج تمتع کا بیان

۔ (۴۲۱۴) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَ النَّاسَ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَبْدَأَ مِنْکُمْ بِعُمْرَۃٍ قَبْلَ الْحَجِّ فَلْیَفْعَلْ۔)) وَأَفْرَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْحَجَّ وَلَمْ یَعْتَمِرْ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۲۲)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا: تم میں سے جو کوئی حج سے قبل عمرہ کرنا چاہتا ہو، وہ کر سکتا ہے، بہرحال رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج افراد کیا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمرہ نہیں کیا تھا۔
Haidth Number: 4214
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۱۴) تخریج: حدیث صحیح دون قولھا: ’’ولم یعتمر‘‘ وھذا اسناد ضعیف، ام علقمۃ ابن ابی علقمۃ لم یرو عنہا سوی اثنین، ولم یؤثر توثیقھا عن غیر ابن حبان والعجلی ۔ أخرجہ مسلم: ۱۲۱۱ بلفظ: ان رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم افرد الحج۔ (انظر: ۲۴۶۱۵)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج مفرد کیا تھا۔ اس کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے۔ (دیکھیں حدیث۴۱۸۲ کے فوائد)