Blog
Books
Search Hadith

تلبیہ اور اس کی کیفیت اور احکام کا بیان تلبیہ کے الفاظ اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۴۲۲۷) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ سَلْمَۃَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَاصٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سَمِعَ رَجُلاً یَقُوْلُ: لَبَّیْکَ ذَا الْمَعَارِجِ، فَقَالَ: إِنَّہُ لَذُوْ الْمَعَارِجِ وَلٰکِنَّا کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَا نَقُوْلُ ذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۱۴۷۵)

۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک آدمی کو یوں تلبیہ پکارتے ہوئے سنا: لَبَّیْکَ ذَا الْمَعَارِجِ‘ ‘(اے بلندیوں والے! میں حاضر ہوں)،یہ سن کر سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: واقعی اللہ تعالیٰ بلندیوں والا ہے، لیکن بات یہ ہے کہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ اس قسم کے الفاظ نہیں کہتے تھے۔
Haidth Number: 4227
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۲۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، عبد اللہ بن ابی سلمۃ الماجشون لم یدرک سعدا ۔ أخرجہ البزار: ۱۰۹۴، وابو یعلی: ۷۲۴(انظر: ۱۴۷۵)

Wazahat

فوائد: …لیکن ’’لَبَّیْکَ ذَا الْمَعَارِج‘‘ کے الفاظ درست ہیں، جیسا کہ حدیث نمبر (۴۱۲۳) میں یہ بات گزر چکی ہے۔