Blog
Books
Search Hadith

محرم کے لئے جائز اور ناجائز امور کا بیان محرم کا سلے ہوئے کپڑے اتار دینے کا بیان اور اس امر کی وضاحت کہ کون سے کپڑے اور خوشبو اس کے لیے ناجائز ہے

۔ (۴۲۵۴)عَنْ نَافِعٍ قَالَ: وَجَدَ ابْنُ عُمَرَ الْقُرَّ، وَہُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ: أَلْقِ عَلَیَّ ثَوْبًا، فَأَلْقَیْتُ عَلَیْہِ بُرْنُسًا فَأَخَّرَہُ، وَقَالَ: تُلْقِیْ عَلَیَّ ثَوْبًا قَدْ نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَلْبَسَہُ الْمُحْرِمُ۔ (مسند احمد: ۴۸۵۶)

۔ امام نافع کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو احرام کی حالت میں شدید سردی محسوس ہونے لگی، اس لیے انھوں نے کہا: مجھ پر کوئی کپڑا ڈالو، میں نے ان کے اوپر کوٹ ڈال دیا،لیکن انہوں نے اسے ہٹا دیا اور کہا: تم مجھ پر ایسا کپڑا ڈال رہے ہو کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے محرم کو جس کو پہننے سے منع فرمایا تھا۔
Haidth Number: 4254
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۵۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ البخاری: ۵۷۹۴، ۵۸۰۵ (انظر: ۴۸۵۶)

Wazahat

فوائد: …کپڑے کو اوپر ڈالنے سے پہننا تو لازم نہیں آتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے احتیاط کرتے ہوئے اپنے اوپر بھی کوٹ کر رکھنا پسند نہیں کیایا پھر انہوں نے سمجھا ہوگا کہ جن کپڑوں سے محرم کو روکا گیا ہے وہ کسی شکل میں بھی اس کے لیے استعمال کرنے جائز نہیں۔ بہرحال اصل میں تو پہننے سے ہی روکا گیا ہے، تاکہ ہر قسم کے استعمال سے۔ (عبداللہ رفیق)