Blog
Books
Search Hadith

محرم کے لئے جائز اور ناجائز امور کا بیان محرم کا سلے ہوئے کپڑے اتار دینے کا بیان اور اس امر کی وضاحت کہ کون سے کپڑے اور خوشبو اس کے لیے ناجائز ہے

۔ (۴۲۵۶) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ عَطَائٍ عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ: جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ وَعَلَیْہِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی أَحْرَمْتُ فِیْمَا تَرٰی وَالنَّاسُ یَسْخَرُوْنَ مِنِّی، وَأَطْرَقَ ہُنَیْہَۃً، قَالَ: ثُمَّ دَعَاہُ فَقَالَ: ((اِخْلَعْ عَنْکَ ہٰذِہِ الْجُبَّۃَ وَاغْسِلْ عَنْکَ ہٰذَا الزَّعْفَرَانَ وَاصْنَعْ فِیْ عُمْرَتِکَ کَمَا تَصْنَعُ فِیْ حَجَّتِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۲۸)

۔ (دوسری سند) سیدنایعلی بن امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آیا، جبکہ اس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور اس پر زعفران کی خوشبو کے نشانات واضح تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے جس حال میں دیکھ رہے ہیں، میں نے اسی حالت میں احرام باندھا ہے، جبکہ لوگ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کچھ دیر کے لیے سر جھکا لیا اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس شخص کو بلایا اور اس سے فرمایا: تم یہ جبہ اتار دو اور اس زعفران کو دھو ڈالو اورعمرہ میں باقی کام اسی طرح انجام دو، جیسے حج میں کرتے ہو۔
Haidth Number: 4256
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۵۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد: …لوگوں کے مذاق کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے بے علمی کی وجہ سے احرام کی حالت میں جُبّہ پہنا ہوا تھااور خوب زعفران لگائی ہوئی تھی، جبکہ یہ احکام دوسرے صحابہ کے لیے معروف تھے۔ حدیث نمبر (۴۱۶۱)میں اس حدیث سے متعلقہ احکام بیان کیے جا چکے ہیں۔