Blog
Books
Search Hadith

محرم کے لئے خشکی کا شکار کرنے اور اس کو کھانے کے حرام ہونے کا بیان

۔ (۴۲۹۳) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: أُہْدِیَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَشِیْقَۃُ ظَبْیٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّہَا، (وَفِیْ لَفْظٍ: فَلَمْ یَأْکُلْہُ) قَالَ سُفْیَانُ: الْوَشِیْقَۃُ مَا طُبِخَ وَقُدِّدَ ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۲۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ ہرن کا کم ابلا ہوا گوشت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، چونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم احرام کی حالت میں تھے اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ واپس کر دیا اور نہیں کھایا۔ سفیان نے کہا: وَشِیْقَہ وہ ہوتا ہے، جس کو پکایا جائے اور پارچے بنا کر خشک کر لیا جائے۔
Haidth Number: 4293
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۲۹۳) تخریج: حدیث صحیح ان ثبت سماع الحسن بن محمد من عائشۃ ۔ أخرجہ ابو یعلی: ۴۶۱۶، وعبد الرزاق: ۸۳۲۵(انظر: ۲۴۱۲۹)

Wazahat

Not Available