Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ اگر محرم نہ تو خود شکار کرے اور نہ اس کی خاطر کیا جائے تو اس کے لیے اس کا کھانا جائز ہو گا

۔ (۴۳۰۴) عَنْ مُعَاوِیَہَ بْنِ قُرَّۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّ رَجُلًا أَوْطَأَ بَعِیْرَہُ أُدْحِیَّ نَعَامٍ وَھُوَ مُحْرِمٌ فَکَسَرَ بَیْضَہاَ، فَانْطَلَقَ إِلٰی عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَسَأَلُہُ عَنْ ذَالِکَ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ: عَلَیْکَ بِکُلِّ بَیْضَۃٍ جَنِیْنُ نَاقِۃٍ أَوْ ضِرَابُ نَاقَۃٍ، فَانْطَلَقَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرَ ذَالِکَ لَہُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قَدْ قَالَ عَلِیٌّ بِمَا سَمِعْتَ، وَلٰکِنْ ہَلُمَّ إِلٰی الرُّخْصَۃِ عَلَیْکَ بِکُلِّ بَیْضَۃٍ صَوْمٌ، أَوْ إِطْعَامُ مِسْکِیْنٍ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۵۸)

۔ ایک انصاری آدمی بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے اونٹ نے شتر مرغ کے انڈے توڑ ڈالے، جبکہ اس پر سوار آدمی احرام کی حالت میں تھا، وہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں گیا اور ان سے اس بارے میں مسئلہ پوچھا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سے کہا: تو ہر انڈے کے عوض اونٹنی کا ایک جنین (یعنی بچہ) بطور فدیہ ادا کر، اس کے بعد وہ آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پہنچ گیا اور سارا واقعہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیان کیا،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم علی کی بات تو سن چکے ہو، لیکن اب رخصت اور آسانی کی طرف آؤ اور وہ یہ کہ تم ہر انڈے کے بدلے ایک روزہ رکھ لو یا ایک مسکین کو کھانا کھلاؤ۔
Haidth Number: 4304
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۰۴) اسنادہ ضعیف، مطر بن طھمان الوراق کثیر الخطأ لیس بذاک القوی، وقد اضطرب فی اسنادہ۔ أخرجہ ابوداود فی ’’المراسیل‘‘: ۱۳۹، والبیھقی: ۵/ ۲۰۷، والدار قطنی: ۲/ ۲۴۸(انظر: ۲۰۵۸۲)

Wazahat

فوائد: …ارشادِ باری تعالی ہے: {یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَاتَقْتُلُوْا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ وَمَنْ قَتَلَہٗمِنْکُمْمُّّتَعَمِّدًافَجَزَآئٌمِّثْلُمَاقَتَلَمِنَالنَّعَمِیَحْکُمُ بِہٖذَوَاعَدْلٍمِّنْکُمْھَدْیًا بَالِغَ الْکَعْبَۃِ اَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذَالِکَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَبَالَ اَمْرِہٖ}…’’اےایمان والو! (وحشی) شکار کو قتل مت کرو جب کہ تم حالت ِ احرام میں ہو، اور جو شخص تم میں سے اس کو جان بوجھ کر قتل کرے گا تو اس پر فدیہ واجب ہو گا، جو کہ مساوی ہو گا اس جانور کے جس کو اس نے قتل کیا، جس کا فیصلہ تم میں سے دو معتبر شخص کر دیں، خواہ وہ فدیہ خاص چوپایوں میں سے ہو جو نیاز کے طور پر کعبہ تک پہنچایا جائے اور خواہ کفارہ مساکین کو دے دیا جائے اور خواہ اس کے برابر روزے رکھ لیے جائیں تاکہ اپنے کیے کی شامت کا مزہ چکھے۔‘‘ (سورۂ مائدہ: ۹۵) سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ’’ضَبُع‘‘ کے بارے میں سوال کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((ھُوَ صَیْدٌ وَیُجْعَلُ فِیْہِ کَبْشٌ اِذَا صَادَہُ الْمُحْرِمُ۔)) … یہ واقعی شکا ر ہے اور جب محرِم اس کا شکار کرے گا تو اس میں (بطورِ فدیہ) دنبے کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ (ابو داود: ۳۸۰۱، ترمذی: ۸۵۱، نسائی: ۲۸۳۶، ابن ماجہ: ۳۰۸۵)’’ضَبُع‘‘ کو فارسی میں کفتار کہتے ہیں،یہ وہ جانور ہے جو تازہ قبریں اکھاڑتا ہے، کیونکہیہ بندوں کا گوشت کھانے کا بڑا شوقین ہوتا ہے، اگر تصویر والی لغت دیکھ لی جائے تو بہتر ہو گا۔آیت ِ کریمہ میں مساوی جانور سے مراد خلقت یعنی قد و قامت میں مساوی ہونا ہے، قیمت میں مساوی ہونا نہیں، مثلا اگر ہرن کو قتل کیا ہے تو اس کی مساوی بکری ہے، نیل گائے کی مثل گائے ہے، وغیرہ، ایسے متبادل جانور کو حرم میں لے جا کر ذبح کر کے وہاں کے مسکینوں میں اس کا گوشت تقسیم کر دیا جائے۔ البتہ جس جانور کا مثل نہ مل سکتا ہو، وہاں اس کی قیمت بطورِ فدیہ لے کر مکہ پہنچا دی جائے گی اور اس سے غلہ خرید کر مکہ کے مساکین میں تقسیم کر دیا جائے گا، یہاں کعبہ اور مکہ سے مراد حرم ہے۔مساکین کو کھانا کھلانا یا اس کے برابر روزے رکھنا، دونوں میں سے کسی ایک پر عمل کرناجائز ہے، مقتول جانور کے حساب سے طعام میں جس طرح کمی بیشی ہو گی، روزوں میں بھی کمی بیشی ہو گی، مثلا محرِم نے ہرن قتل کر دیا، اس کی مثل بکری ہے، یہ فدیہ حرم مکہ میں ذبح کیا جائے گا، اگر یہ نہ ملے تو سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کے ایک قول کے مطابق چھ مساکین کو کھانا یا تین دن کے روزے رکھنے ہوں گے، اگر اس نے بارہ سنگھا، سانبھر یا اس جیسا کوئی جانور قتل کر دیا تو اس کی مثل گائے ہے، اگر یہ دستیاب نہ ہو یا اس کی طاقت نہ ہو تو بیس مسکین کو کھانا یا بیس دن کے روزے رکھنا ہوں گے، یا ایسا جانور (شتر مرغ یا گورخر وغیرہ) قتل کیا ہے، جس کی مثل اونٹ ہے تو اس کی عدم دستیابی کی صورت میں۳۰ مساکین کو کھانا یا۳۰ روزے رکھنے ہوں گے۔ (ابن کثیر) حدیث نمبر (۴۲۷۳) میں یہ بات گزر چکی ہے کہ جب سیدنا کعب بن عجرہ نے احرام کی حالت میں سر منڈوا لیا تھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو جو فدیہ بتلایا تھا، اس کی تفصیلیہ تھی: وہ تین روزے رکھے یا چھ مساکین کو تین صاع کھانا کھلائے یا ایک بکری ذبح کر دے۔ اس حدیث سے اس حقیقت کا اشارہ سا ملتا ہے کہ ایک صاع کے بدلے ایک روزہ ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ جَوَازُ اَکْلِ صَیْدِ الْبَحْرِ مُطْلَقًا لِلْمُحْرِمِ وَغَیْرِہٖ وَمَا جَائَ فِیْ الْجَرَادِ، وَقَوْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ: {اُحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗمَتَاعًالَّکُمْوَلِلسَّیَّارَۃِ} محرم اور غیر محرم کے لیے مطلق طور پر سمندری شکار کو کھانے کا اور اس سلسلے میں ٹڈی کے حکم اور اللہ تعالی کے اس فرمان {اُحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗمَتَاعًالَّکُمْوَلِلسَّیَّارَۃِ} کا بیان