Blog
Books
Search Hadith

طوافِ قدوم اور اس میں رمل اور اضطباع کا بیان

۔ (۴۳۳۳) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَی الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ۔ (مسند احمد: ۶۰۴۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجراسود سے حجراسود تک رمل کیا۔
Haidth Number: 4333
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۳۳) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین چکروں میں ’’رمل‘‘ کیا اور چار چکروں میں عام چال چلتے رہے۔ (مسلم)عمرۂ قضاء کے موقع پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے طوافِ قدوم کے پہلے تین چکروں میں حجر اسود سے رکن یمانی تک رمل کیا تھا، لیکن حجۃ الوداع کے موقع پر حجر اسود سے حجر اسود تک، یعنی پورے چکر میں رمل کیا، جیسا کہ اِس حدیثسے معلوم ہوتا ہے۔امام مبارکپوری ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کی حدیث والا عمل عمرۂ قضاء کے موقع پر۷ھ میں پیش آیا، جبکہ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کی حدیث والا عمل ۱۰ ھ میں پیش آیا، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آخری عمل کو لیا جائے گا اور پہلے والے عمل کو منسوخ سمجھا جائے گا۔ (تحفۃ الاحوذی: ۲/ ۹۲) خلاصۂ کلام یہ ہے کہ پہلے تین چکروں میں مکمل رمل کیا جائے گا۔