Blog
Books
Search Hadith

طواف، رکن یمانی،حجراسود اور مقامِ ابراہیم کی فضیلت

۔ (۴۳۳۸) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ مَسْحَ الرُّکْنِ الْیَمَانِیِّ وَالرُّکْنِ الْأَسْوَدِ یَحُطُّ الْخَطَایَا حَطًّا۔)) (مسند احمد: ۵۶۲۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رکن یمانی اور حجر اسود کو چھونا غلطیوں کو مٹا دینا ہے۔
Haidth Number: 4338
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۳۸) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ الترمذی: ۹۵۹، والنسائی: ۵/۲۲۱(انظر: ۵۶۲۱)

Wazahat

فوائد:… حجر اسود کو استلام کرنے کے چار طریقے ہیں: (۱) اسے بوسہ دینا، (۲)اپنے ہاتھ کے ساتھ حجر اسود کو چھو کر ہاتھ کا بوسہ لینا، (۳)کسی چھڑی وغیرہ کے ساتھ حجر اسود کو چھونا اور پھر چھڑی کو بوسہ دینا اور اگر یہ تمام صورتیں ناممکن ہوں تو (۴) دور سے اس کی طرف منہ کر کے صرف اشارہ کرنا۔ رہا مسئلہ رکن یمانی کا، تو حسب ِ امکان اسے صرف ہاتھ سے مسّ کرنا مشروع ہے، اگر چھونا ناممکن یا زیادہ بامشقت ہو تو طواف کرنے والا اس کی طرف اشارہ کیےیا متوجہ ہوئے بغیر وہاں سے گزر جائے گا، اس کونے کا بوسہ لینایا اس کی طرف اشارہ کرنا غیر مشروع ہے ۔