Blog
Books
Search Hadith

طواف، رکن یمانی،حجراسود اور مقامِ ابراہیم کی فضیلت

۔ (۴۳۴۴) عَنْ مُسَافِعِ بْنِ شَیْبَہَ سَمِعْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو (یَعْنِی ابْنَ الْعَاصِ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَقُوْلُ: فَأَنْشُدُ بِاللّٰہِ ثَلَاثًا وَ وَضَعَ إِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ، لَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ: ((إِنَّ الرُّکْنَ وَالْمَقَامَ (وَفِی لَفْظٍ إِنَّ الْحَجَرَ وَالْمَقَامَ) یَاقُوْتَتَانِ مِنْ یَاقُوْتِ الْجَنَّۃِ، طَمَسَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ نُوْرَھُمَا، وَلَوْ لَا أَنَّ اللّٰہَ طَمَسَ نُوْرَھُمَا لَأَضَائَ تَا مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ (وَفِی لَفْظٍ: مَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأَرْضِ)۔)) (مسند احمد: ۷۰۰۰)

۔ مُسافع بن شیبہ کہتے ہیں: سیدناعبداللہ بن عمرو بن العاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں تین بار اللہ کی قسم اٹھاتا ہوں، پھر انھوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال دیں اور کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے : حجراسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوتہیں، اللہ تعالی نے ان کانور ختم کردیا ہے، اگر اللہ نے ان کا نور ختم نہ کیا ہوتا تو ان کی چمک سے شرق ومغرب کے درمیان والا حصہ منور ہوجاتا،ایک روایت میں ہے: زمین وآسمان کے درمیان والا خلا منور ہوجاتا۔
Haidth Number: 4344
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۴۴) اسنادہ ضعیف، والاصح وقفہ، رجاء ابو یحیی لیس بقوی ۔ أخرجہ الترمذی: ۸۷۸(انظر: ۷۰۰۰)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی احادیث میں حجر اسود اور رکن یمانی کی فضیلت کا بیان ہے۔درج ذیل حدیث ضعیف ہے: ((اِنَّ الْحَجَرَ یَمِیْنُ اللّٰہِ فِیْ الْاَرْضِ یُصَافِحُ بِھَا خَلْقَہٗ۔)) …’’بیشک حجر اسود زمین میں اللہ تعالی کا دایاں ہاتھ ہے، وہ اس کے ساتھ اپنی مخلوق سے مصافحہ کرتا ہے۔‘‘ (معجم اوسط: ۱/ ۱۷۷)