Blog
Books
Search Hadith

حجراسود کا استلام کرنے،اس کو بوسہ دینے اوراس وقت کی دعا کا بیان، نیز ہجوم والا بندہ کیا کرے، اس چیز کا بیان

۔ (۴۳۵۱) عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَرَبِیٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلاً، سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما عَنِ الْحَجَرِ، قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَسْتَلِمُہُ وَیُقَبِّلُہُ، فَقَالَ: رَجُلٌ: أَرَأَیْتَ إِنْ زُحِمْتُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: اِجْعَلْ أَرَأَیْتَ بِالْیَمَنِ، رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَسْتَلِمُہُ وَیُقَبِّلُہُ۔ (مسند احمد: ۶۳۹۶)

۔ زبیر بن عربی کہتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے حجراسود کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے حجراسود کا بوسہ لے کر اس کا استلام کیا، اس آدمی نے کہا: اگر ہجوم ہوتو؟ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: اس اگر مگر کو یمن میں رکھو، میں کہہ رہا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کااستلام کرتے ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔
Haidth Number: 4351
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۵۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۶۱۱(انظر: ۶۳۹۶)

Wazahat

فوائد:… بہرحال حجر اسود کے استلام کے چار طریقے ہیں، حدیث نمبر (۴۳۳۸) میں گزر چکے ہیں۔