Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ کسی عذر اور ضرورت کی بنا پر اونٹ وغیرہ پر طواف اور چھڑی وغیرہ کے ساتھ حجر اسود کا استلام کیا جا سکتا ہے

۔ (۴۳۵۸) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: جَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَانَ قَدِ اشْتَکٰی، فَطَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ وَمَعَہُ مِحْجَنٌ، کُلَّمَا مَرَّ عَلَیْہِ اسْتَلَمَہُ بِہِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ أَنَاخَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کا بیان ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ مکرمہ تشریف لائے، ان دنوں آپ کچھ بیمار تھے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اونٹ پر سوارہوکر طواف کیاتھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک لاٹھی تھی،جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حجراسود کے پاس سے گزرتے تو اس کے ساتھ حجراسود کا استلام کرتے، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طواف سے فارغ ہوئے تو آپ نے اونٹ کو بٹھادیا اور دورکعت نماز ادا کی۔
Haidth Number: 4358
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۵۸) تخریج: حدیث صحیح ، وھذا اسناد ضعیف ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۸۸۱، وأخرجہ البخاری: ۱۶۰۷، ومسلم: ۱۲۷۲ بلفظ: … عن ابن عباس ان رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طاف بالبیت علی راحلتہ یستلم الرکن بمحجن۔ (انظر: ۲۷۷۳)

Wazahat

Not Available