Blog
Books
Search Hadith

حج قران کرنے والے کا طواف

۔ (۴۳۷۳) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَرَنَ بَیْنَ حَجَّتِہِ وَعُمْرَتِہِ أَجْزَأَہُ لَھُمَا طَوَافٌ وَاحِدٌ۔)) (مسند احمد: ۵۳۵۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جوشخص حج قران کرے، اس کے لئے حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک طواف کافی ہے۔
Haidth Number: 4373
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۷۳) تخریج: صحیح موقوفا بھذا اللفظ، عبد العزیز الدراوردی حدیثہ عن عبید اللہ بن عمر منکر۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۹۷۵، والترمذی: ۹۴۸(انظر: ۵۳۵۰)

Wazahat

فوائد:… جامع ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((مَنْ اَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ اَجَزَأَہٗطَوَافٌوَاحِدٌوَسَعْیٌ وَاحِدٌ عَنْھُمَا حَتّٰییَحِلَّ مِنْھُمَا جَمِیْعًا۔)) … جو آدمی حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھا احرام باندھے گا، اس کو ایک طواف اور ایک سعی کفایت کریں گے اور وہ دونوں سے اکٹھا حلال ہو گا۔‘‘ امام البانی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔