Blog
Books
Search Hadith

اہل مکہ کے طواف اور طواف سے متعلقہ احکام و مسائل اور دورانِ طواف کلام کرنے کا بیان

۔ (۴۳۸۱)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرَّ وَھُوَ یَطُوْفُ بِالْکَعْبَۃِ بِإِنْسَانٍ قَدْ رَبَطَ یَدَہُ بِإِنْسَانٍ آخَرَ بِسَیْرِ أَوْ بِخَیْطٍ أَوْ بِشَیْئٍ غَیْرِ ذَلِکَ، فَقَطَعَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِیَدِہِ ثُمَّ قَالَ: ((قُدْہُ بِیَدِہِ۔)) (مسند احمد: ۳۴۴۳)

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت اللہ کا طواف کررہے تھے کہ آپ کا ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزر ہوا، جس نے رسی وغیرہ کے ساتھ اپنا ہاتھ دوسرے آدمی کے ساتھ باندھا ہواتھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس رسی کو کاٹ ڈالا اور فرمایا: اس کا ہاتھ پکڑ کر چلو۔
Haidth Number: 4381
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۸۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… تکریم انسانیت کا سبق دیا جا رہا ہے، اگر کسی انسان کو اس طرح پکڑنے کی ضرورت ہو تو اس کو ہاتھ سے پکڑنا چاہیے، رسی وغیرہ تو جانوروں کو ڈالی جاتی ہے۔ معلوم ہوا کہ دورانِ طواف خیر و بھلائی والی باتیں کی جا سکتی ہیں، حدیث نمبر (۴۳۲۶)کے فوائد میں اس موضوع سے متعلقہ مزید دلائل گزر چکے ہیں۔