Blog
Books
Search Hadith

طواف اور استلام کے موقع پر کیا جانے والا ذکر، جاہلیت والے لوگ طواف میںکیا کہتے تھے اور دورانِ طواف کلام نہ کرنے کا مستحب ہونا، ان سب امور کا بیان

۔ (۴۳۸۳) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَأْتِی الْبَیْتَ فَیَسْتَلِمُ الْحَجَرَ وَیَقُوْلُ: ((بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔)) (مسند احمد: ۴۶۲۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بیت اللہ میں تشریف لاتے اور حجراسود کا استلام کرتے تو یہ الفاظ پڑھتے تھے: بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ
Haidth Number: 4383
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۷۳، ومسلم: ۱۲۵۹(انظر: ۴۶۲۸)

Wazahat

فوائد:… حدیث نمبر (۴۳۵۵) میں یہ بات گزر چکی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کو حکم دیتے ہوئے فرمایا: تم قوی آدمی ہو، اس لیے تم حجراسود پر ہجوم کرکے کمزوروں کو تکلیف نہ پہنچانا،اگر جگہ مل جائے تو استلام کرلینا، وگرنہ اس کی طرف رخ کرکے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ اور ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہہ لینا۔‘‘حجر اسود کا استلام کرتے وقت یہ الفاظ کہنے چاہئیں۔