Blog
Books
Search Hadith

صفا مروہ کی سعی

۔ (۴۳۹۲) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَطُوْفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَالنَّاسُ بَیْنَیَدَیْہِ وَھُوَ وَرَائَ ھُمْ وَھُوَ یَسْعٰی حَتّٰی أَرٰی رُکْبَتَیْہِ مِنْ شِدَّۃٍ السَّعْیِ،یَدُوْرُ بِہِ إِزَارُہُ وَھُوَیَقُوْلُ: ((اِسْعَوْا، فَإِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْیَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۱۲)

۔ (دوسری سند)وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا، لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آگے آگے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان سے پیچھے اس قدر دوڑ رہے تھے کہ تیز چلنے کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چادراڑ رہی تھی اور مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھٹنے دکھائی دے رہے تھے اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوں سے یہ فرما رہے تھے: دوڑو، دوڑو، بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کوفرض کر دیا ہے۔
Haidth Number: 4392
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۳۹۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ حج و عمرہ میں سعی کرنا فرض ہے اور یہ رکن ہے، اس کے بغیر حج و عمرہ کی تکمیل نہیں ہو گی اور کسی قربانی وغیرہ سے اس کی تلافی نہیں ہو گی، سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، امام مالک، امام اسحاق اور ایک روایت کے مطابق امام احمد کا یہی مسلک تھا۔