Blog
Books
Search Hadith

بندے کے پیشاب کا بیان

۔ (۴۴۰)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ ثَنَا ابْنُ الْمُبارَکِ أَنَا مِسْعَرٌ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ: اَلْبَوْلُ عِنْدَنَا بِمَنْزِلَۃِ الدَّمِ مَالَمْ یَکُنْ قَدْرَ الدِّرْہَمِ فَـلَا بَأْسَ بِہِ۔ (مسند أحمد: ۱۹۷۱۳)

حماد کہتے ہیں: ہمارے نزدیک پیشاب جب تک درہم کی مقدار کے برابر نہیں ہو گا، اس وقت تک وہ خون کے قائم مقام ہو گا۔
Haidth Number: 440
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۰) تخریج: اثر صحیح الاسناد (انظر: ۱۹۴۸۴)

Wazahat

فوائد:…امام ابو حنیفہ کا بھی یہی مسلک ہے، لیکن یہ رائے مرجوح ہے، کیونکہ شریعت نے نجاست سے مطلق طور پر بچنے کا حکم دیا ہے۔ ایک درہم والی روایت اور اس کی حقیقت: سیدنا ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ((تُعَادُ الصَّلَاۃُ مِنْ قَدَرِ الدِّرْھَمِ مِنَ الدَّمِ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((اِذَا کَانَ فِیْ الثَّوْبِ قَدَرُ الدِّرْھَمِ مِنَ الدَّمِ غُسِلَ الثَّوْبُ وَاُعِیْدَتِ الصَّلَاۃُ)) … خون کی ایک درہم کی مقدار کی وجہ سے نماز لوٹائی جائے گی۔ ایک روایت میں ہے: جب کپڑے کو لگا ہوا خون ایک درہم کے بقدر ہو جائے گا تو کپڑے کو دھوکر نماز لوٹائی جائے گی۔ (سنن دارقطنی) امام بخاری نے کہا: یہ حدیث باطل ہے، امام ابن حبان نے کہا: یہ حدیث بلا شک وشبہ من گھڑے ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے یہ بات بیان نہیں کی، اہل کوفہ نے اس کو گھڑ لیا۔ اس کی سند کا راوی روح بن غطیف، ثقات سے موضوع روایات بیان کرتا تھا۔ (ملاحظہ ہو: نصب الرایۃ: ۱/ ۲۱۲)