Blog
Books
Search Hadith

حج تمتع کرنے والے کو سعی اور بال منڈوانے یا کٹوانے کے بعد احرام کھول دینے کا حکم دینے کا بیان، الّا یہ کہ وہ قربانی لے کر آیا ہو

۔ (۴۴۰۵) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَمِنَّا مَنْ أَھَلَّ بِحَجٍّ وَمِنَّا مَنْ أَھَلَّ بِعُمْرَۃٍ فَأَھْدٰی، فَقَالَ: ((مَنْ أَھَلَّ بِالْعُمْرَۃِ وَلَمْ یُہْدِ فَلْیحِلَّ، وَمَنْ أَھَلَّ بِعُمْرَۃٍ فَأَھْدٰی فَلَا یَحِلَّ، وَمَنْ أَھَلَّ بِحَجٍّ فَلْیُتِمَّ حَجَّہُ۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : وَکنُتْ ُمِمَّنْ أَھَلَّ بِعُمْرَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۸۸)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ہم حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حج کو روانہ ہوئے، ہم میں سے بعض افراد نے حج کا احرام باندھا ہوا تھا اور بعض افراد نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا، لیکن ان کے پاس قربانی کے جانور تھے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جن لوگوں نے عمرے کا احرام باندھا ہے اور ان کے پاس قربانی کا جانور نہیں ہے تو وہ عمرہ کرکے احرام کھول دیں اور جن لوگوں نے عمرے کا احرام باندھا ہے، لیکن قربانی کا جانور ان کے ساتھ ہے تو وہ احرام نہیں کھولیں گے اور جن لوگوں نے حج کا احرام باندھا ہے، وہ اپنا حج پورا کریں۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرے کا احرام باندھا تھا۔
Haidth Number: 4405
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۰۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۶۲، ۴۴۰۸، ۷۲۲۹، ومسلم: ۱۲۱۱(انظر: ۲۴۸۷۶)

Wazahat

فوائد:… حدیث ِ مبارکہ کے آخری جملے ’’اور جن لوگوں نے حج کا احرام باندھا ہے، وہ اپنا حج پورا کریں‘‘ کا مصداق وہ لوگ ہیں، جن کے پاس قربانی کے جانور تھے۔