Blog
Books
Search Hadith

حج کو فسخ کر کے عمرہ بنا لینا

۔ (۴۴۱۷) عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: مَنْ قَدِمَ حَاجًّا وَطَافَ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ فَقَدِ انْقَضَتْ حَجَّتُہُ، وَصَارَتْ عُمْرَۃً کَذٰلِکَ سُنَّۃُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَسُنَّۃُ رَسُوْلِہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ جو لوگ حج کے ارادہ سے آئے ہیں اور وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کرچکے ہیں، ان کا حج پورا ہوگیا اور ان کا یہ عمل عمرہ بن گیا ہے، یہی اللہ تعالی اور رسول اللہ کی سنت ہے۔
Haidth Number: 4417
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۱۷) تخریج: عبد اللہ بن میمون الرقی شیخ احمد لم یذکروہ بجرح ولا تعدیل، وباقی رجالہ ثقات۔ أخرجہ الطبرانی: ۱۱۴۸۳(انظر: ۲۲۲۳)

Wazahat

فوائد:… دراصل سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کا یہ خیال تھا کہ حج افراد کرنے واالا طواف نہ کرے، وگرنہ اس کو حج فسخ کرنا پڑے گا، جیسا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابہ کوحکم دیا تھا، یہاں وہ اسی رائے کو بیان کر رہے ہیں۔ لیکن جمہور اہل علم سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کی اس رائے سے متفق نہیںہیں۔