Blog
Books
Search Hadith

عرفہ کی طرف جاتے ہوئے تلبیہ اور تکبیر کہنے کا بیان

۔ (۴۴۴۰) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِیْ سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ ا للّٰہِ بْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَبِیْحَۃَ عَرَفَۃَ، مِنَّا الْمُکَبِّرُ وَمِنَّا الْمُہِلُّ، أَمَّا نَحْنُ نُکَبِّرُ، قَالَ: قُلْتُ: الْعَجَبُ لَکُمْ، کَیْفَ لَمْ تَسْأَلُوْہ کَیْفَ صَنَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۴۸۵۰)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:ہم عرفہ کی صبح کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جارہے تھے،ہم میں کوئی تکبیر کہنے والا تھا اور کوئی تلبیہ پکارنے والا تھا،تاہم ہم تو تکبیریں کہہ رہے تھے۔عبداللہ بن ابی سلمہ نے عبد اللہ بن عبد اللہ بن عمر سے کہا: تم پر بڑا تعجب ہے، تم نے (سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) سے یہ کیوں نہیں پوچھا تھا کہ خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کیا کچھ کیا تھا؟
Haidth Number: 4440
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۴۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۸۴(انظر: ۴۸۵۰)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ حج کا احرام باندھنے سے لے کر دس ذوالحجہ کو جمرۂ عقبہ کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ ’’لَبَّیْکَ، اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ…‘‘ کا حکم جاری رہتا ہے، لیکن بیچ میں تکبیر و تہلیل جیسے دوسرے اذکار بھی کیے جا سکتے ہیں۔