Blog
Books
Search Hadith

عرفہ میں سواری پر وقوف کرنے اور وہاں خطبہ دینے اور دعاکرنے کا بیان

۔ (۴۴۴۸) عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَبْلَ أَنْ یُنْزَلَ عَلَیْہِ، وَإِنَّہُ لَوَاقِفٌ عَلٰی بَعِیْرٍ لَہُ بِعَرَفَاتٍ مَعَ النَّاسِ حَتَّییَدْفَعَ مَعَہُمْ مِنْہَا تَوْفِیْقًا مِنَ اللّٰہِ لَہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۷۹)

۔ سیدنا جبیر بن مطعم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو قبل از بعثت لوگوںکے ساتھ عرفات میں دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں وقوف کر رہے تھے،یہاں تک کہ آپ اللہ تعالی کی توفیق سے لوگوں کے ساتھ ہی واپس ہوئے۔
Haidth Number: 4448
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۴۸) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ: ۳۰۵۷، والحاکم: ۱/ ۴۶۴، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۵۷۷، ۱۵۷۸(انظر: ۱۶۷۵۷)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نزول وحی سے قبل بھی اپنی قوم کی عادت کی مخالفت کی اور عام لوگوں کے ساتھ عرفہ میں وقوف کیا،یہ اللہ تعالی کی توفیق سے ہوا، پھر جب دین اسلام کا نزول ہوا تو اللہ تعالی نے قریشیوں کو حکم دیا کہ وہ بھی عام لوگوں کی طرح عرفہ سے واپس لوٹیں۔ اللہ تعالی کے فرمان {ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حَیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ} میں یہی حکم دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا عرفات میں جانا اور وہاں سواری پر وقوف کرنا بعثت سے پہلے کا واقعہ ہے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اللہ تعالی کی طرف سے خاص توفیق حاصل تھی اور اللہ تعالی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اسی عمل پر برقرار رکھنا تھا، بہرحال حجۃ الوداع کے موقع پر بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سواری پر وقوف کیا اور یہی عمل ہمارے لیے حجت ہے۔