Blog
Books
Search Hadith

عرفہ میں سواری پر وقوف کرنے اور وہاں خطبہ دینے اور دعاکرنے کا بیان

۔ (۴۴۵۴) عَنْ عَمْرِوْ بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: کَانَ أَکْثَرُ دُعَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ عَرَفَۃَ: ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) (مسند احمد: ۶۹۶۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ عرفہ کے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زیادہ تریہ دعا پڑھی: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
Haidth Number: 4454
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۵۴) تخریج: حسن لغیرہ ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۵۸۵ بلفظ: خیر الدعاء دعاء یوم عرفۃ، وخیر ما قلت انا والنبیون من قبلی: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد، وھو علی کل شیء قدیر۔ (انظر: ۶۹۶۱)

Wazahat

فوائد:… سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اَفْضَلُ مَا قُلْتُ اَنَا وَالنَّبِیُّوْنَ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ: لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ وَحْدَہٗلَاشَرِیْکَ لَہٗ،لَہُالْمُلْکُوَلَہُالْحَمْدُ،وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) …’’سب سے افضل کلمہ‘ جو میں نے اور مجھ سے قبل انبیاء نے عرفہ کی شام کو پڑھا‘ یہ ہے: ’’لَااِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ وَحْدَہٗلَاشَرِیْکَ لَہٗ،لَہُالْمُلْکُوَلَہُالْحَمْدُ،وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔‘‘ (نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ‘ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ ساری بادشاہی اور ساری تعریف اسی کی ہے‘ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔) (الطبرانی: ۱۳/۲) سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ یَوْمٍ اَکْثَرَ مِنْ اَنْ یُّعْتِقَ اللّٰہُ فِیْہِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ یَوْمِ عَرَفَۃَ، وَاِنَّہٗلَیَدْنُوْ ثُمَّ یُبَاھِیْ بِھِمُ الْمَلَائِکَۃَ فَیَقُوْلُ: مَا اَرَادَ ھٰؤُلَائِ۔)) …’’عرفہ کے دن کی بہ نسبت کوئی ایسا دن نہیں ہے، جس میں اللہ تعالی زیادہ لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہو، وہ قریب ہوتا ہے اور پھر فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہوئے کہتا ہے: یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔‘‘ (صحیح مسلم) صحیح مسلم کی روایت کردہ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌والی طویل حدیث میں ہے: (ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سوار ہوئے اور جائے وقوف میں پہنچ گئے اور وہاں اس طرح کھڑے ہوئے کہ آپ کی قصواء اونٹنی کا پیٹ (جبل رحمت کے نیچے پڑئی ہوئی) چٹانوں کی طرف تھا اور لوگوں کا مجمع آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں قبلہ رخ ہوئے اور غروبِ آفتاب تک اسی طرح کھڑے رہے۔ احادیث نمبر (۴۴۶۵، ۴۴۶۶) سے ثابت ہو گا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وقوفِ عرفہ کے دوران ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے تھے۔ حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ وقوفِ عرفات کے سلسلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تمام سنتوں کا پاس ولحاظ رکھیں، مثلا: امام کا خطبہ سننا اور اس کے ساتھ باجماعت ظہر وعصر ادا کرنا، اگر مرکزی جماعت نہ مل سکے تو اپنے اپنے خیموں میں ان دو نمازوں کو اسی طریقے کے مطابق ادا کرنا، قبلہ رخ ہو کر وقوف کرنا، کثرت سے مخصوص اذکار کرنا، دوسرے اذکار بھی کیے جا سکتے ہیں، گفتگو اور لمبا چوڑا کھانے پینے میں وقت ضائع نہ کرنا۔ غور کریں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر و عصر سے فارغ ہو کر غروب آفتاب تک مسلسل قبلہ رخ ہو کر وقوف کیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سوار تھے۔ تنبیہ: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ والے دن جمعہ تھا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمعہ ادا نہیں کیا، بلکہ نمازِ ظہر ادا کی تھی۔