Blog
Books
Search Hadith

مشعرِ حرام یعنی مزدلفہ میں وقوف کرنے اور اس کے بعد جمرہ عقبہ کی رمی کرنے تک کے مسائل کا بیان مزدلفہ میں وقوف، اس کے آداب، وہاں سے منی کی طرف روانگی کے وقت، اور جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے تک تلبیہ جاری رکھنے کا بیان

۔ (۴۴۷۷) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: أَخْبَرَنِیَ الْفََضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَکَانَ رَدِیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَۃَ، قَالَ: فَرَاٰی النَّاسَ یُوْضِعُوْنَ، فَأَمَرَ مُنَادِیَہُ فَنَادٰی: لَیْسَ الْبِرُّ بِإِیْضَاعِ الْخَیْلِ وَالإِبِلِ فَعَلَیْکُمْ بِالسَّکِیْنَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیا، جبکہ وہ عرفہ سے واپسی پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سواری پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، پس جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دیکھا کہ لوگ اپنی سواریوں کو تیز دوڑا رہے تھے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اعلان کرنے والے کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا: گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانا نیکی نہیں ہے، تم آرام آرام سے چلو۔
Haidth Number: 4477
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۴۷۷) تخریج: حدیث حسن، وھذا اسناد ضعیف (انظر: ۱۸۰۳)

Wazahat

فوائد:… اس روایت کے ’’مِنْ عَرَفَۃَ‘‘ کے الفاظ کسی راوی کی غلطی کا نتیجہ ہیں، اصل میں یہ الفاظ یوں تھے: ’’مِنْ جَمْعٍ‘‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحیح بخاری، صحیح مسلم اور مسند احمد وغیرہ کی محفوظ روایات کے مطابق عرفہ سے مزدلفہ تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے بیٹھنے والے سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ تھے اور مزدلفہ سے آگے سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌تھے، جبکہ مسند احمد کی دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث میں مزدلفہ سے آگے کا سفر بیان کیا جا رہا ہے، اس لیے ہم نے ’’مِنْ جَمْعٍ‘‘ کے الفاظ کو درست قرار دیا، مزدلفہ کو ’’جَمْعٍ‘‘ کہتے ہیں۔