Blog
Books
Search Hadith

یوم نحریعنی دس ذوالحجہ کوجمرۂ عقبہ کی رمی کے وقت کا بیان

۔ (۴۵۰۵) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَھَا أَنْ تُوَافِیَ مَعَہُ صَلَاۃَ الصُّبْحِ یَوْمَ النَّحْرِ بِمَکَّۃَ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۲۵)

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں حکم دیا تھاکہ وہ دس ذوالحجہ کو صبح کی نماز کے وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مکہ میں آ ملیں۔
Haidth Number: 4505
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۰۵) تخریج: رجالہ ثقات رجال الشیخین، وقد اختلف فی وصلہ و ارسالہ، وارسالہ اصح، ثم ان ابا معاویۃ اضطرب فی متن۔ أخرجہ ابویعلی: ۷۰۰۰، والطحاوی فی ’’شرح مشکل الآثار‘‘: ۳۵۱۹، والبیھقی: ۵/ ۱۳۳(انظر: ۲۶۴۹۲)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں واقعی کسی راوی سے کوئی خطا ہو گئی ہے، کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دس ذوالحجہ کو نمازِ فجر مزدلفہ میں ادا کی تھی۔ امام احمد نے کہا: یہ بات تو تعجب میں ڈال دینے والی ہے، بھلا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دس ذوالحجہ کو مکہ میں کیا کرنا تھا۔ یہ بھی احتما ہے ل کہ اس میں تقدیم و تاخیر ہو گئی ہو اور اصل عبارت یوں ہوں: أَمَرَھَا یَوْمَ النَّحْرِ أَنْ تُوَافِیَ مَعَہُ صَلَاۃَ الصُّبْحِ بِمَکَّۃَ،یعنییوم النحر کے بعد والے دن ملاقات کے لیے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو حکم دیا تھا۔