Blog
Books
Search Hadith

جمرۂ عقبہ کی رمی کے لیے سوار ہو کر جانے اور باقی دنوں میں پیدل چل کر جانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۴۵۱۲) عَنْ نَافِعٍ قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یَرْمِی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ عَلٰی دَابَّتِہِ یَوْمَ النَّحْرِ وَکَانَ لَا یَأْتِی سَائِرَھَا بَعْدَ ذٰلِکَ، إِلَّا مَاشِیًا ذَاھِبًا وَرَاجِعًا وَزَعَمَ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ لَا یَأْتِیْہَا إِلَّا مَاشِیًا ذَاھِبًا وَرَاجِعًا۔ (مسند احمد: ۶۲۲۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو جمرۂ عقبہ کی رمی کے لیے سوار ہو کر آتے تھے اور باقی دنوں میں پیدل آتے جاتے تھے، ان کا خیال تھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی پیدل آتے جاتے تھے۔
Haidth Number: 4512
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۱۲) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الترمذی: ۹۰۰، وأخرجہ بنحوہ ابوداود: ۱۹۶۹(انظر: ۶۲۲۲)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ افضل یہ ہے کہ نحر والے دن رمی کرنے کے لیے سوار ہو کر جایا جائے اور باقی دنوں میں پیدل۔