Blog
Books
Search Hadith

جمرۂ عقبہ کی رمی کے لیے سوار ہو کر جانے اور باقی دنوں میں پیدل چل کر جانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۴۵۱۶) عَنْ قُدَامَۃَ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ الْکِلَابِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ رَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَمَی الْجَمْرَۃَ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِیْیَوْمَ النَّحْرِ عَلٰی نَاقَۃٍ لَہُ صَہْبَائَ لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ وَ لَا إِلَیْکَ إِلَیْکَ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۸۹)

۔ سیدنا قدامہ بن عبد اللہ کلابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو اپنی صہباء نامی اونٹنی پر سوار ہو کر وادی کے درمیان سے جمرۂ عقبہ کی رمی کی، اس وقت نہ تو مارنا تھا، نہ دھتکارنا تھا اور نہ یہ کہنا تھا کہ پرے ہٹ جاؤ، پرے ہٹ جاؤ۔
Haidth Number: 4516
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۱۶) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ النسائی: ۵/ ۲۷۰، وابن ماجہ: ۳۰۳۵ (انظر: ۱۵۴۱۲)

Wazahat

Not Available