Blog
Books
Search Hadith

جمرۂ عقبہ کی رمی کے لیے سوار ہو کر جانے اور باقی دنوں میں پیدل چل کر جانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۴۵۱۷) عَنْ أُمِّ الْحُصَیْنِ (الْأَحْمَسِیَّۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ) قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَجَّۃَالْوَدَاعِ فَرَأَیْتُ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ وَبِلَالًا وَأَحَدُھُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَۃِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَہُ یَسْتُرُہُ مِنَ الْحَرِّ حَتّٰی رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۷۸۰۱)

۔ سیدہ ام حصین احمسیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حج کیا، میں نے سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو دیکھا کہ ان میں سے ایک نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی کی لگام تھام رکھی تھی اور دوسرا کپڑا اٹھائے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گرمی سے بچا رہا تھا، اس حالت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی کی تھی۔
Haidth Number: 4517
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۱۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۲۹۸(انظر: ۲۷۲۵۹)

Wazahat

فوائد:… احادیث ِ مبارکہ اپنے مفہوم میں واضح ہیں، آج کل سواری پر رمی کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔