Blog
Books
Search Hadith

جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد حاجی کے حلال ہو جانے اور اس کے بعد دوسرے افعال کا بیان

۔ (۴۵۲۰) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: طَیَّبْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِیَدِی بِذَرِیْرَۃٍ لِحَجَّۃِ الْوَدَاعِ لِلْحِلِّ وَالإِحْرَامِ حَیْثُ أَحْرَمَ وَحَیْثُ رَمٰی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِیَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ یَطُوْفَ بِالْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۲۶۶۰۶)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے ہاتھ سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ذریرہ خوشبو اس وقت لگائی تھی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمرۂ عقبہ کی رمی کر کے حلال ہوئے اور ابھی تک بیت اللہ کا طواف نہیں کیا تھا اور جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے احرام باندھنے کا ارادہ کیا تھا۔
Haidth Number: 4520
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۹۳۰، ومسلم: ۱۱۸۹(انظر: ۲۶۰۷۸)

Wazahat

فوائد:… ذریرہ ایک خوشبو ہے، جو کئی خوشبوؤں کا مرکب ہوتی ہے۔