Blog
Books
Search Hadith

جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد حاجی کے حلال ہو جانے اور اس کے بعد دوسرے افعال کا بیان

۔ (۴۵۲۱) وَعَنْہَا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا رَمَیْتُمْ وَحَلَقْتُمْ فَقَدْ حَلَّ لَکُمْ الطِّیْبُ وَالثِّیَابُ، وَکُلُّ شَیْئٍ إِلَّا النِّسَائَ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۱۶)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم رمی کر لو ہو اور سر منڈوا لو تو تمہارے لیے خوشبو اور دوسرے کپڑے حلال ہو جاتے ہیں، بلکہ ہر چیز حلال ہو جاتی ہے، ما سوائے بیویوں کے۔
Haidth Number: 4521
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۳۰۵(انظر: ۱۲۰۹۲)

Wazahat

فوائد:… دس ذوالحجہ کو جمرہ ٔ عقبہ کی رمی کے بعد حجاج کرام احرام کی تمام پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہیں، البتہ بیویوں سے ہم بستری نہ کرنے کی پابندی برقرار رہتی ہے، طواف افاضہ کے بعد یہ پابندی بھی اٹھ جاتی ہے۔