Blog
Books
Search Hadith

قربانی کرنا اور بال منڈوانا یا کترنا

۔ (۴۵۲۲) حدثنا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی سُفْیَانُ حَدَّثَنَا ھِشَامٌ أَبُوْعَبْدِ اللّٰہِ عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمَّا رَمَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ وَنَحَرَ ھَدْیَہُ حَجَمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ، وَقَالَ: سُفْیَانُ مَرَّۃً: وَأَعْطَی الْحَالِقَ شِقَّہُ الْأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ فَأَعْطَاہُ أَبَا طَلْحَۃَ ثُمَّ حَلَقَ الْأَیْسَرَ فَأَعْطَاہُ النَّاسَ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۱۶)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی کی اور قربانی ذبح کی تو حجامت کروائی اور پہلے سر کی دائیں جانب کو حجام کی طرف کیا اور اس طرف کے مونڈے ہوئے بال سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دے دیئے، پھر اس کی طرف بائیں جانب کی اور یہ بال دوسرے لوگوں کو دے دیئے۔
Haidth Number: 4522
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۳۰۵(انظر: ۱۲۰۹۲)

Wazahat

فوائد:… سر کی حجامت کرتے وقت دائیں طرف سے آغاز کرنا سنت ہے، لوگوں کی اکثریت جہالت یا لاپرواہی کی وجہ سے اس سنت سے غافل ہے۔ نیز معلوم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسد اطہر اور بالوں سے تبرّ ک حاصل کرنا مشروع ہے۔