Blog
Books
Search Hadith

قربانی کرنا اور بال منڈوانا یا کترنا

۔ (۴۵۲۵) عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: مَنْ ضَفَرَ فَلْیَحْلِقْ وَلَا تَشَبَّہُوْا بِالتَّلْبِیْدِ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ: یَقُوْلُ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُلَبِّدًا۔ (مسند احمد: ۶۰۲۷)

۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہا کرتے تھے کہ جس نے بالوں کی لٹیں بنائی ہوئی ہیں، وہ اپنے بال مونڈ دے اور تم لوگ تلبید کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ لیکن سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے تھے: میں نے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تلبید کر رکھی تھی۔
Haidth Number: 4525
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۹۱۴(انظر: ۶۰۲۷)

Wazahat

فوائد:… تلبید: بالوں کو گوند جیسی چیز لگا کر چپکا دینا، تاکہ نہ وہ بکھر سکیں اور نہ ان میں گرد وغبار پڑ سکے، زیادہ دنوں تک احرام باندھنا ہو تو ایسے کیا جاتا ہے۔