Blog
Books
Search Hadith

قربانی کرنا اور بال منڈوانا یا کترنا

۔ (۴۵۲۸) عَنْ مُجَاھِدِ وَعَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّ مُعَاوِیَۃَ (ابْنَ أَبِی سُفْیَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) أَخْبَرَہُ أَنَّہُ رَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَصَّرَ مِنْ شَعْرِہِ بِمِشْقَصٍ، فَقُلْنَا لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا بَلَغَنَا ھٰذَا إِلَّاعَنْ مُعَاوِیَۃَ، فَقَالَ: مَا کَانَ مُعَاوِیَۃُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُتَّہَمًا۔ (مسند احمد: ۱۶۹۸۸)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کو خبر دی کہ انھوں نے دیکھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک چوڑے پھل سے اپنے بال تراشے تھے۔ مجاہد اور عطاء کہتے ہیں: ہم نے سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: یہ بات ہمیں صرف سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے موصول ہوئی ہے۔ انھوں نے جواباً کہا: سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں تہمت زدہ نہیں ہیں (یعنی وہ یہ خبر دینے میں سچے ہیں)۔
Haidth Number: 4528
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۸) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال تراشنا، یہ عمرۂ جعرانہ کا واقعہ ہے، اس کی تفصیل حدیث نمبر (۴۲۰۰)میں گزر چکی ہے۔حجۃ الوداع کے موقع پر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد قربانیاں کیں اور پھر سر منڈوایا۔