Blog
Books
Search Hadith

تراشنے کی بہ نسبت بالوں کو مونڈنے کی فضیلت کا بیان

۔ (۴۵۲۹) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: حَلَقَ رِجَالٌ یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ وَقَصَّرَ آخَرُوْنَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ قَالَ: ((یَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْ َل اللّٰہِ! وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ قَالَ: ((یَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَالْمُقَصِّرِیْنَ؟ قَالَ: ((وَالْمُقَصِّرِیْنَ۔)) قَالُوْا: فَمَا بَالُ الْمُحَلِّقِیْنَیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ظَاھَرْتَ لَہُمْ الرَّحْمَۃَ؟ قَالَ: ((لَمْ یَشُکُّوْا۔)) قَالَ: فَانْصَرَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۳۳۱۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: حدیبیہ والے دن کچھ لوگوں نے سر منڈوا دیا اور کچھ نے تقصیر کروائی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس بار فرمایا: اور تقصیر کروانے والوں پر بھی اللہ رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سر منڈوانے والوں کے لیے رحمت کا بڑا اظہار کیا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انھوں نے تو کوئی شک نہیں کیا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چلے گئے۔
Haidth Number: 4529
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۲۹) تخریج: صحیح لغیرہ ۔أخرجہ ابن ماجہ: ۳۰۴۵ (انظر: ۳۳۱۱)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمانا کہ ’’سرمونڈنے والوں نے تو کوئی شک نہیں کیا۔‘‘اس کا مفہوم یہ ہے کہ انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پیروی ہی کو اچھا سمجھا اور اس معاملے میں کوئی شک نہیں کیا، لیکن جن لوگوں نے تقصیر کروائی، ظاہری طور پر ایسے لگتا ہے کہ گویا ان کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فعل کے بارے میں کوئی شک ہوا ہے کہ انھوں نے تقصیر کروائی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فعل کو ترک کر دیا۔ واضح رہے کہ اس مقام پر صرف سر منڈوانے والوں کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے کہ انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فعل کی اقتدا کی، جبکہ تقصیر کروانے والوں نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے دی گئی رخصت سے ہی فائدہ اٹھایا، جبکہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ سرمنڈوانا افضل ہے، لیکن ظاہری طور پر انھوں نے اس افضیلت کے تقاضے پورے نہیں کیے۔