Blog
Books
Search Hadith

اونٹ کے پیشاب کا بیان

۔ (۴۵۴)۔عَنْ سَھْلِ بْنِ حُنَیْفٍؓ قَالَ: کُنْت أَلْقٰی مِنَ الْمَذِیِّ شِدَّۃً، فَکُنْتُ أُکْثِرُ الْاِغْتِسَالِ مِنْہُ، فَسَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ: ((اِنَّمَا یُجْزِیْکَ مِنْہُ الْوُضُوْئُ۔)) فَقُلْتُ: کَیْفَ بِمَا یُصِیْبُ ثَوْبِیْ؟ فَقَالَ: ((یَکْفِیْکَ أَنْ تَأْخُذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ فَتَمْسَحَ بِہَا مِنْ ثَوْبِکَ حَیْثُ تَرَی أَنَّہُ أَصَابَ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۰۶۹)

سیدنا سہل بن حُنَیف ؓ کہتے ہیں: مجھے مذی کی وجہ سے بڑی مشقت ہوتی تھی اور میں اس کی وجہ سے بہت زیادہ غسل کیا کرتا تھا، ایک دن جب میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے سوال کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تجھے تو اس سے صرف وضو کافی ہو جائے گا۔ میں نے کہا: جو کپڑے کو لگ جائے، اس کا کیا کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس کے بارے میں تجھے یہ عمل کفایت کرے گا کہ تو پانی کا ایک چلّو لے اور کپڑے کے جس جس حصے پر مذی کے لگ جانے کا خیال ہو، اس کو کپڑے کے اُس حصے پر مار دے۔
Haidth Number: 454
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۴) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۱۰، والترمذی: ۱۱۵، وابن ماجہ: ۵۰۶ (انظر: ۱۵۹۷۳)

Wazahat

Not Available