Blog
Books
Search Hadith

یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو منی سے طواف کے لیے لوٹنا اور اسی کو طوافِ افاضہ اور طوافِ زیارت کہنے اور شام تک یہ طواف نہ کر سکنے والے کے حکم کا بیان

۔ (۴۵۴۳)(وَعَنْہُمَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَخَّرَ طَوَافَ یَوْمَ النَّحْرِ إِلَی اللَّیْلِ۔ (مسند احمد: ۲۶۱۲)

۔ (تیسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوم النحر کے طواف کو رات تک مؤخر کیا تھا۔
Haidth Number: 4543
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۴۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… تعارض کی ایک شکل پھر پیدا ہوگئی ہے اور وہ اس طرح کہ اس باب کی پہلی روایات کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر سے پہلے طوافِ افاضہ کر لیا تھا، لیکن اِن روایات میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ طواف رات کو کیا تھا۔ اس تعارض کو اس طرح دور کیا جائے گا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے واقعی زوال سے پہلے طوافِ افاضہ کر لیا تھا، لیکن امہات المؤمنین کو یہ طواف کروانے کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو دوبارہ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تھے، اس تطبیق کی تائید سنن بیہقی کی اس روایت سے ہوتی ہے: ((وَزَارَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَعَ نِسَائِہٖلَیْلًا)) … رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رات کو اپنی بیویوں کے ساتھ طوافِ زیارت کیا تھا۔