Blog
Books
Search Hadith

یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو منی سے طواف کے لیے لوٹنا اور اسی کو طوافِ افاضہ اور طوافِ زیارت کہنے اور شام تک یہ طواف نہ کر سکنے والے کے حکم کا بیان

۔ (۴۵۴۴م)قَالَ مُحَمَّدٌ قَالَ: أَبُوْ عُبَیْدَۃَ وَحَدَّثَتْنِیْ أُمُّ قَیْسٍ ابْنَۃُ مِحْصَنٍ، وَکَانَتْ جَارَۃً لَہُمْ، قَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِی عُکَاشَہُ بْنُ مِحْصَنٍ فِیْ نَفَرٍ مِنْ بَنِی أَسَدٍ مُتَقَمِّصِیْنَ َعَشِیَّۃَیَوْمِ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعُوْا إِلَیَّ عِشَائً قُمُصُہُمْ عَلٰی أَیْدِیْہِمْیَحْمِلُوْنَہَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَیْ عُکَاشَۃُ! مَالَکُمْ خَرَجْتُمْ مُتَقَمِّصِیْنَ ثُمَّ رَجَعْتُمْ وَقُمُصُکُمْ عَلٰی أَیْدِیْکُمْ تَحْمِلُوْنَہَا؟ فَقَالَ: أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَیْسٍ: کَانَ ھٰذَا یَوْمًا قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِیْہِ إِذَا نَحْنُ رَمَیْنَا الْجَمْرَۃَ حَلَلْنَا مِنْ کُلِّ مَا حَرُمْنَا مِنْہُ إِلَّا مَا کَانَ مِنَ النِّسَائِ حَتّٰی نَطُوْفَ بِالْبَیْتِ، فَإِذَا أَمْسَیْنَا وَلَمْ نَطُفْ بِہِ صِرْنَا حُرُمًا کَہَیْئَتِنَا قَبْلَ أَنْ نَرْمِیَ الْجَمْرَۃَ حَتّٰی نَطُوْفَ بِہِ وَلَمْ نَطُفْ فَجَعَلْنَا قُمُصَنَا کَمَا تَرَیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۶۶)

۔ ابو عبیدہ کہتے ہیں: میری پڑوسن سیدہ ام قیس بنت محصن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: بنو اسد کے کچھ افراد سمیت سیدہ عکاشہ بن محصن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میرے پاس سے نکلے، ان لوگوں نے قمیصیں پہنی ہوئی تھیں اور یہیوم النحر کی شام تھی، لیکن جب عشاء کے وقت یہ لوگ واپس آئے تو انھون نے اپنی قمیصیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائی ہوئی تھیں۔ میں نے کہا: اے عکاشہ! کیا ہوا تم لوگوں کو، جب تم نکلے تھے تو تم نے قمیصیں پہنیں ہوئی تھیں اور جب لوٹے ہو تو تم نے اپنی قمیصیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائی ہوئی ہیں؟ انھوں نے کہا: سیدہ ام قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اس دس ذوالحجہ کے دن کو ہمیں یہ رخصت دی گئی ہے کہ جب ہم جمرہ کی رمی کر لیں تو (احرام کی وجہ سے ) ممنوعہ چیزیں ہمارے لیے حلال ہو جائیں گے، ما سوائے بیویوں کے، وہ طوافِ افاضہ کے بعد حلال ہوں گی، لیکن اگر اس طرح ہو جائے کہ شام تک ہم طواف نہ کر سکیں تو ہم احرام کی اسی حالت میں واپس آ جائیں گے، جس میں ہم جمرہ کی رمی سے پہلے تھے، پھر بیت اللہ کا طواف کر لینے تک احرام کی حالت میں ہی ٹھہریں گے۔ چونکہ ہم نے طواف نہیں کیا تھا، اس لیے ہم نے اپنی قمیصیں اس طرح کر لی ہیں، جیسا کہ تم دیکھ رہی ہو۔
Haidth Number: 4544
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۴۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو عبیدۃ بن عبد اللہ بن زمعۃ لم یذکرہ احد بجرح ولا تعدیل، وقد روی عنہ جمع، وقال ابن حجر: مقبول، وقد اضطرب فیہ ۔ أخرجہ الحاکم: ۱/ ۴۸۹، والبیھقی: ۵/ ۱۳۷، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۸/ ۴۰(انظر: ۲۶۵۳۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے الفاظ ’’أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَیْسٍ‘‘، مجمع الزوائد میں مسند احمد کے حوالے یہ الفاظ اس طرح ہیں: ’’خَیْرًایَا اُمَّ قَیْس‘‘ ، اورسنن بیہقی کی روایت کے الفاظ بھی اسی طرح ہیں اور معنی بھی ان ہی الفاظ کے ساتھ درست بنتا ہے۔ معلوم ایسے ہوتا ہے کہ اصل الفاظ تو ’’خَیْرًایَا اُمَّ قَیْسٍ‘‘ ہی تھے، کسی لکھنے والے سے غلطی ہو گئی اور اس نے ’’أَخْبَرَتْنَا أُمُّ قَیْسٍ‘‘ کے الفاظ لکھ دیئے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ ہم نے ان ہی الفاظ کے مطابق ترجمہ کر دیا ہے۔ اس حدیث میںجو مسئلہ بیان کیا گیا ہے، وہ اس سے سابق حدیث کی بنا پر صحیح ہے۔ آخری دو احادیث میں جو مسئلہ بیان کیا گیا، سارے کے سارے حجاج کرام اس سے غافل ہیں، الا ماشاء اللہ، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ حرمین شریفین میں حج و عمرہ کے موضوع پر لکھی گئی جتنی پاکٹ سائز کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں، ان میں یہ مسئلہ بیان نہیں کیا گیا اور وہ مسئلہ یہ ہے: جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد میاں بیوی کے خاص تعلق کے علاوہ احرام کی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں، لیکن اگر کوئی آدمی شام تک طوافِ افاضہ نہ کر سکے تو یہ طواف مکمل کرنے تک احرام کی تمام پابندیاں دوبارہ عائد ہو جاتی ہیں، جن میں سب سے مشکل پابندییہ ہوتی ہے کہ شلوار قمیضیا عام لباس اتار کر احرام والی دو چادریں پہنی جائیں، کیونکہ حجاج کرام کا سامان ان کی رہائش گاہوں میںیا مِنٰی میں پڑا ہوتا ہے، بہتر یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو شام سے پہلے طوافِ افاضہ مکمل نہ کر لینے کا شبہ ہو تو وہ احرام کی چادریں اپنے ساتھ رکھے یا سرے سے طواف کر لینے تک احرام والا لباس ہی نہ اتارے۔ آخری دو احادیث میں لفظ ’’مَسَائ‘‘ استعمال ہوا ہے، ہم نے جس کا معنی ’’شام‘‘ کیا ہے، حقیقت میں اس لفظ کا اطلاق زوال آفتاب کے بعد سے لے کر سخت اندھیرا ہو جانے تک ہوتا ہے۔ حافظ ابن حجر نے کہا: ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ان احادیث میں اس سے مراد رات کا ابتدائی حصہ ہے۔ اور رات کی ابتداء غروبِ آفتاب سے ہو جاتی ہے، حدیث نمبر (۴۵۴۴)کے ابتدائی حصے سے حافظ ابن حجر کے رجحان کو تقویت ملتی ہے، نیز حدیث نمبر (۴۵۴۴م) کے طحاوی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ لَّمْ یُفِضْ اِلَی الْبَیْتِ مِنْ عَشِیَّۃِ ھٰذِہٖفَلْیَدَعِ الثِّیَابَ وَالطِّیْبَ۔)) … ’’جو اس دن کے ’’عَشِیّۃ‘‘ کو طواف نہ کر سکا، تو وہ کپڑے اتار دے اور خوشبو کو ترک کر دے۔ ‘‘یہاں ’’عَشِیّۃ‘‘ سے مراد زوال آفتاب سے غروبِ آفتاب کا وقت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ طواف افاضہ حج کا رکن ہے، اس کی ادائیگی کا افضل طریقہیہ ہے کہ جمرۂ عقبہ کی رمی، قربانی اور حجامت کے بعد اور زوال سے پہلے پہلے یہ طواف کر لیا جائے، جیسا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کیا۔ طوف زیارت جلد از جلد ادا کر لیا جائے، بوجہ عذر یہ طواف (۱۳) ذوالحجہ غروبِ آفتاب تک مؤخر کیا جا سکتا ہے، اس طواف کے بعد آدمی مکمل طور پر حلال ہو جاتا ہے، یعنی بیویوں سے ہم بستری بھی کر سکتا ہے۔