Blog
Books
Search Hadith

یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو منیٰ میں خطبہ کا بیان

۔ (۴۵۵۳) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: خَطَبَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم النَّاسَ بِمِنًی وَنَزَّلَہُمْ مَنَازِلَہُمْ، وَقَالَ: ((لِیَنْزِلِ الْمُہَاجِرُوْنَ ھَاھُنَا وَأَشَارَ إِلَی الْقِبْلَۃِ، وَالْأَنْصَارُ ھَاھُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَیْسَرَۃِ الْقِبْلَۃِ، ثُمَّ لِیَنْزِلِ النَّاسُ حَوْلَہُمْ۔)) قَالَ: وَعَلَّمَہُمْ مَنَاسِکَہُمْ، فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُ أَھْلِ مِنًی حَتّٰی سَمِعُوْہُ فِی مَنَازِلِہِمْ، قَالَ: فَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: ((اِرْمُوْا بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۶۴)

۔ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں کو منیٰ میں خطبہ دیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود ان کو ان کی جگہ پر بٹھانے کے لیے فرمایا: مہاجرینیہاں بیٹھ جائیں، اس کے ساتھ ہی آپ نے قبلے کی طرف اشارہ کیا، انصار یہاں بیٹھ جائیں، اس کے ساتھ ہی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبلے کی بائیں جانب اشارہ کیا اور باقی لوگ ان کے ارد گرد بیٹھ جائیں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں کو حج کے مناسک کی تعلیم دی، اللہ تعالی نے منیٰ والوں کے کان اس حد تک کھول دیئے کہ انھوں نے اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے بیٹھے ہی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باتیں سن لیں۔ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا تھا: (چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر) کنکریوں کا اہتمام کرو۔
Haidth Number: 4553
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۵۳) تخریج: ضعیف دون قولہ: ارموا الجمرۃ بمثل حصی الخذف فھو صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ بنحوہ ابوداود: ۱۹۵۱(انظر: ۲۳۱۷۷)

Wazahat

Not Available