Blog
Books
Search Hadith

یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کو منیٰ میں خطبہ کا بیان

۔ (۴۵۵۴) عَنِ الْھِرْمَاسِ بْنِ زِیَادٍ الْبَاھِلِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَبِی مُرْدِفِیْ خَلْفَہُ عَلٰی حِمَارٍ وَأَنَا صَغِیْرٌ، فَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ بِمِنًی عَلٰی نَاقَتِہِ الْعَضْبَائِ۔ (مسند احمد: ۲۰۳۳۴)

۔ سیدنا ہرماس بن زیاد باھلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں چھوٹا تھا اور مجھے میرے والد نے اپنے پیچھے گدھے پر سوار کیا ہوا تھا، اس وقت میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منی میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا تھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عضباء نامی اونٹنی پر سوار تھے۔
Haidth Number: 4554
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۵۴) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۹۵۴(انظر: ۲۰۰۷۴)

Wazahat

فوائد: …عضباء اس اونٹنی کو کہتے ہیں جس کے کان کٹے ہوئے ہوں۔ عضبا، کا اصل معنی تو فوائد میں ذکر ہوا ہے، البتہ اس میں اختلاف ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی کے کان کیے ہوئے تھے۔ یعنی وہ اسم بامسمیٰ تھییا اس کا صرف نام یہ تھا، حقیقت میں وہ ایسی نہیں تھی۔ دوسری رائے زیادہ مشہور ہے۔ دیکھیں، نہایہ فی غریب الحدیث: ۲۵۱۔ (عبداللہ رفیق)