Blog
Books
Search Hadith

منیٰ کی راتیں منیٰ میں بسر کرنے، ان دنوں میں جمروں کی رمی کرنے اور کچھ دوسرے امور کا بیان یوم النحر یعنی دس ذوالحجہ کے بعد والے دنوں میں کنکریاں مارنے کے وقت اور اس کے آداب کا بیان

۔ (۴۵۶۱) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَلَا نَبْنِیْ لَکَ بِمِنًی بَیْتًا أَوْ بِنَائً یُظِلُّکَ مِنَ الشَّمْسِ؟ فَقَالَ: ((لَا، إِنَّمَا ھُوَ مُنَاخٌ لِمَنْ سَبَقَ إِلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۶۰۵۷)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!ہم آپ کے لئے منیٰ میں گھر یا کوئی خیمہ نہ لگا دیں، جو آپ کو دھوپ سے بچائے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی نہیں، منی تو اس آدمی کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے، جو وہاں پہلے پہنچ جائے۔
Haidth Number: 4561
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۶۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، وتفرد بہ ابراہیم بن مھاجر، وھو ضعیف، ووالدۃیوسف بن ماھک، وھی مسیکۃ المکیۃ، مجھولۃ ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۰۱۹، والترمذی: ۸۸۱، وابن ماجہ: ۳۰۰۶، ۳۰۰۷ (انظر: ۲۵۵۴۱)

Wazahat

فوائد: …احادیث ِ مبارکہ میں بیان کردہ احکام واضح ہیں کہ تشریق والے ایام مِنٰی میں گزارے جائیں اور ان تینوں دنوںمیں زوالِ آفتاب کے بعد رمی کی جائے، جبکہ پہلے اور دوسرے جمرے کے پاس رک کر اور قبلہ رخ ہو کر گڑگڑا کر طویل دعا کی جائے اور اس مقصد کے لیے جمرۂ عقبہ کے پاس نہ ٹھہرا جائے، نیز ان دنوں میں کثرتِ ذکر کا اہتمام کیا جائے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاذْکُرُوْا اللّٰہَ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدَاتٍ} … اور اللہ تعالی کییاد ان گنتی کے چند دنوں میں کرو۔ (سورۂ بقرہ: ۲۰۳) ان دنوں سے مراد ایامِ مِنٰی ہیں۔