Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ اونٹوں کے چرواہوں کے لئے دو دنوں کی رمی ایک دن میں کر لینا اور ضرورت مند لوگوں کا منی کی راتیں مکہ میں گزار لینا جائز ہے

۔ (۴۵۶۴) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ (یَعْنِی ابْنَ عُمَر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ) أَنَّ الْعَبَّاسَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اِسْتَأْذَنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی أَنْ یَبِیْتَ بِمَکَّۃَ أَیَّامَ مِنًی مِنْ أَجْلِ السِّقَایَۃِ، فَرَخَّصَ لَہُ۔(مسند احمد:۴۶۹۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے حجاج کرام کو زمزم کا پانی پلانے کی وجہ سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ اجازت طلب کی وہ ایام منیٰ والی راتیں مکہ میں گزار لیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اس کی اجازت دے دی۔
Haidth Number: 4564
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۶۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۶۳۴، ۱۶۴۳، ومسلم: ۱۳۱۵(انظر: ۴۶۹۱)

Wazahat

فوائد: …عبد ِ مناف، حاجیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے، ان کے بعد بالترتیب بنو ہاشم، عبد المطلب اور سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ ذمہ داری ادا کی، جب مکہ مکرمہ پر اسلام غالب آیا تو اس وقت سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہی پانی پلانے کے والی تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ عہدہ ان کے پاس ہیرہنے دیا۔ ذہن نشین کر لیں کہ یہ صرف شرف ہی نہیں تھا، بلکہ کچھ عرصہ پہلے تک، جب اس سرزمین میں جدید مشینیں نہیں تھیں،یہ زیادہ ضروری بھی تھا کہ کسی ایک بندے کو حجاج کرام کو پانی پلانے کا منتظم بنا دیا جائے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس عذر کی بنا پر مِنٰی والی راتیں مکہ مکرمہ میں گزارنے کی اجازت دی۔ پانی پلانے کی جو صورتحال آج موجود ہے، بکثرت ٹونٹیاں لگا دی گئی ہیں، خود کار مشینیں کام کر رہی ہیں، جن کا خراب ہونا انتہائی نادر ہے، ایسی صورت میں صرف ضروری مسئول اور ملازم کو مستثنی کیا جائے گا۔ حرم مکی کے یا دوسرے ملازموں کی بھییہی صورتحال ہو گی کہ اگر مِنٰی میں راتیں گزارنے کی وجہ سے ان کی ڈیوٹی متأثر ہوتی ہو یا ان کو چھٹی نہ ملتی ہو توو ہ اپنے کام جاری رکھیں اور چرواہوں کی طرح رمی کر لیں۔ اسی طرح دوسرے معذور حضرات کا بھییہی حکم ہو گا، مثلا ایسا مریض کہ جس کا ہسپتال میںرہنا ضروری ہو، لیکنیہ ساری رخصتیں ان لوگوںکے لیے ہیں جو مِنٰی والے ایام سے پہلے والے ارکان ادا کر چکے ہوں۔ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاذْکُرُوْا اللّٰہَ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدَاتٍ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْیَوْمَیْنِ فَلَا اِثْمَ عَلَیْہِ وَمَنْ تَاَخَّرَ فَلَا اِثْمَ عَلَیْہِ لِمَنِ اتَّقٰی} … اور اللہ تعالیٰ کییاد ان گنتی کے چند دنوں میں کرو، دو دن کی جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناہ نہیں اور جو پیچھے رہ جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں،یہ پرہیز گار کے لیے ہے۔ (سورۂ بقرہ: ۲۰۳) جمرات کو کنکریاں مارنا تین دن افضل ہیں،یعنی (۱۱، ۱۲، ۱۳) ذوالحجہ کے دن، لیکن اگر کوئی آدمی دو دن (اا، ۱۲ ذوالحجہ) کو کنکریاں مار کر مِنٰی سے واپس آ جائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔