Blog
Books
Search Hadith

طوافِ وداع کی مشروعیت اور حائضہ سے اس کے ساقط ہونے اورملتزم کے پاس دعا کرنے کا بیان طوافِ وِداع: …وہ طواف جو حج سے فراغت کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت کیا جاتا ہے۔

۔ (۴۵۸۱) عَنِ الْوَلِیْدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمٰنِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَطُوْفُ بِالْبَیْتِ، ثُمَّ تَحِیْضُ؟ قَالَ: لِیَکُنْ آخِرُ عَہْدِھَا الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ، قُلْتُ: کَذٰلِکَ أَفْتَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَرِِبْتَ عَنْ یَدَیْکَ، سَأَلْتَنِی عَنْ شَیْئٍ سَأَلْتَ عَنْہُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِکَیْ مَا أُخَالِفَ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۱۹)

۔ سیدنا حارث بن عبداللہ ثقفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا کہ اگر ایک عورت طواف افاضہ کر چکنے کے بعد حائضہ ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے کہا: اس کا آخری عمل تو بیت اللہ کا طواف (یعنی طواف وداع) ہی ہونا چاہیے۔ میں (حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ )نے کہا: مجھے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ فتوی دیا تھا۔ یہ سن کر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تیرے ہاتھ ٹوٹ جائیں ، جو بات تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کر چکا ہے، مجھ سے بھی پوچھتا ہے تاکہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مخالفت کروں۔
Haidth Number: 4581
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۵۸۱) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۲۰۰۴، والترمذی: ۹۴۶(انظر: ۱۵۴۴۰)

Wazahat

Not Available